جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں، نیپرا رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں ہلاکتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے 2023-24 میں شہریوں اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے، نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں 140 مہلک حادثات ہوئے۔

نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 ہلاکتیں ہوئیں، کےالیکٹرک کے انتظامی علاقوں میں 32 شہری اور 2 ملازمین کی ہلاکتیں ہوئیں۔

- Advertisement -

گزشتہ مالی سال میں آئیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 26 ہلاکتیں ہوئیں، پیسکو 20، لیسکو 18 اور گیپگو کے زیر انتظام علاقوں میں 9 مہلک حادثات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حیسکو9، کیسکو 9 اور فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 7 مہلک حادثات ہوئے، اس کے علاوہ سیپکو 5 اور میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں 3 ہلاکتیں ہوئیں۔

نیپرا رپوٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کمپنیاں سیفٹی کے معیارات پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں، اس قسم کے واقعات روکنے کے لیے سیفٹی معیارات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں