ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں سب سے زیادہ مخدوش عمارتیں کس ضلع میں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری کے علاقے بغداد میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے حادثے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے شہر میں مخدوش عمارتوں کے اعداد و شمار بتا دیے۔

ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی اور ڈیمولش ٹیم بغداد میں جائے وقوع پر پہنچ گئی، ڈی جی نے بتایا کہ 50 سال پرانی یہ عمارت کیسے گری ٹیکنیکل کمیٹی تعین کرے گی، یہ عمارت مخدوش عمارتوں میں شامل نہیں تھی۔

ایس بی سی اے نے بتایا کہ پورے شہر میں 578 مخدوش عمارتیں ہیں جبکہ سب سے زیادہ ناقابل رہائش عمارتوں کی تعداد ضلع جنوبی میں 456 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی

ناقابل رہائش عمارتوں کے حوالے سے ضلع وسطی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 66 مخدوش بلڈنگز ہیں، اسی طرح ضلع کیماڑی تیسرے نمبر پر ہے جہاں ناقابل رہائش بلڈنگز کی کُل تعداد 23 ہے۔

کورنگی اور شرقی میں مخدوش عمارتوں کی تعداد 14 اور 13 ہے، ضلع ملیر میں تعداد 4 ہے۔ سب سے کم ناقابل رہائش دو عمارتیں ضلع غربی میں ہیں۔

ایس بی سی اے کی طرف سے تاحال مخدوش عمارتوں کو خالی کروانے کے اقدامات نہیں کیے گئے، اتھارٹی کی طرف سے ہر سال مون سون سیزن سے قبل مخدوش عمارتوں پر بینرز لگائے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں