تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کار کی چابی متعارف

دبئی :‌ اماراتی کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین کار کی چابی متعارف کروا دی، چابی کو خالص دھاتوں سے تیار کرکے 34.5 کیرٹ ہیروں سے اس کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا بھر میں اپنی عجیب و غریب چیزوں اور عمارتوں کے باعث بے حد مشہور ہے، دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال، مصنوعی جزائر اور دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کے بارے سب جانتے ہیں۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی کی پہچان میں مزید ایک چیز کا اضافہ ہونے والا ہے، وہ دبئی کی کمپنی ایون کی تیار کردہ دنیا کی مہنگی ترین کار کی چابی ’دی فینٹم‘ ہے جس میں اعلیٰ معیار کا لوہا، بہترین لکڑی، اور خالص چمڑے سے ملاکر تیار کیا گیا ہے جس میں 34.5 کیرٹ کے اعلیٰ معیار کے ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی کاری کی چابی تیار کرنے والی کمپنی نے اس کی قیمت 20 لاکھ درہم (تقریباً ساڑھے 7 کروڑ پاکستانی) متعین کی ہے جس کی خریدی کرتے ہوئے امیر آدمی کو کئی مرتبہ سوچنا پڑے گا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودیہ عربیہ کے شاہی گھرانوں کے افراد اور مہنگی ترین گاڑیوں مالکان کار کی اس مہنگی ترین چابی کے خریدار ہوں گے۔

مزید پڑھیں : دنیا کے مہنگے ترین جوتے دبئی میں متعارف

خیال رہے کہ گزشتہ برس دبئی میں دنیا کے مہنگے ترین جوتے متعارف کرائے گئے تھے جن کی نمائش ستمبر 2018 میں واحد سیون اسٹار ہوٹل برج العرب میں کی گئی تھی۔

معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے پیشن جیولر کے اشتراک سے تیار کردہ دنیا کے سب سے مہنگے جوتوں کی قیمت 6 کروڑ 20 لاکھ درہم متعین کی تھی۔

دنیا کے مہنگے ترین پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں کی خالص سونے سے تیار کرکے ہیروں سے تزائین و آرائش کی گئی تھی، مذکورہ جوتوں کو 9 ماہ مدت میں تیار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف کرایا گیا تھا جس کی مالیت 47 لاکھ درہم متعین کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -