بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ملتان : تاجر کے بیٹے کی مہنگی مہندی، 2ہزار مہمان، شیر، گھوڑے، اونٹ اور بگھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: منفرد باراتیں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی ملتان میں ایک شخص اپنی مہندی پر گھوڑے، اونٹ اور شیر، بگھیوں اور قیمتی گاڑیوں کے ساتھ دلہن کو مہندی لگانے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے تاجر کے بیٹے عرفان نے مہندی کے موقع پر شاہ خرچیوں کی نئی مثال قائم کردی، دلہا مہندی کی تقریب میں گھوڑے، اونٹ اور شیر، بگھیوں اور قیمتی گاڑیوں کے ساتھ پہنچ گیا جبکہ دلہا کے دوستوں نے دلہے پر ایک ایک ہزار کے نوٹ نچھاور کئے۔

عرفان کے اہلخانہ کے مطابق وہ دو روز بعد بارات بھی اسی انداز میں لے کر جائیں گے، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


مزید پڑھین : ملتان : دولہا گھوڑی کی بجائے شیر پر بارات لے آیا


یاد رہے اس سے قبل ملتان میں ہی دلہا گھوڑی پر نہیں بلکہ شیر کے پنجرے پر سوار ہو کر سونے کا سہرا باندھ کر دلہنیا لینے آیا تھا، دلہن کو پانچ کروڑ روپے کا جہیز دیا گیا جس میں قابل ذکر تین درجن سونے کی انگوٹھیاں، دولہا کے بھائیوں کے لئے موٹر سائیکلیں اور دولہا کے لیے نئے ماڈل کی کار بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ لڑکی والوں کی جانب سے پندرہ ہزار باراتیوں کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

multan-post-1

شیر کی سواری کرتے ہوئے اور آٹھ لیموزین گاڑیوں پر بارات لے جانے والے دو خاندانوں کو انکم ٹیکس نے نوٹس بھجوا دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں