اشتہار

دی ہنڈرینڈ لیگ میں مہنگا ترین پاکستانی کھلاڑی کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ میں چار پاکستان کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

دی ہنڈریڈ لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سب سے مہنگے کھلاڑی رہے ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پک کیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ساٹھ ہزار پاؤنڈ کے ساتھ ویلش فائر کا حصہ بن گئے۔

- Advertisement -

پی ایس ایل 8 میں شاندار بولنگ کرنے والے احسان اللہ کو بھی اوول انونسیبلز نے چالیس ہزار پاؤنڈ میں پک کیا ہے جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا ہے۔

دوسری جانب ڈرافٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا۔

واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں