کراچی: پولیس نے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب 4 بھتہ خور مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری تھانہ کلر کی حدود میں ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے میں لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب 4 بھتہ خور کو گرفتار کرلیا گیا۔
لیاری تھانہ کلر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال، جنید، سلمان اور عمیر کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے 4 پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار شہزاد عرف سوبر گروپ سے ہے، ملزمان بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے چند ماہ قبل ایک تاجر سے 30 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا، ملزمان بھتے کی پرچی میں ایران کا نمبر استعمال کرتے تھے جو شہزاد کے استعمال میں تھا اور گولیمار میں منشیات سپلائی میں بھی ملوث رہے ہیں۔