جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

کراچی : لیاری گینگ وار احمد علی مگسی گروپ کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری گینگ وار احمدعلی مگسی گروپ کے انتہائی مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سنگولین لیاری میں جوئے کا اڈہ چلاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اوراسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے چیل چوک لیاری میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار احمدعلی مگسی گروپ کے کارندے سہیل احمد کو گرفتار کرلیا.

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ انتہائی مطلوب ملزم سےاسلحہ اورآوان بم برآمد ہوا اور ملزم سنگولین لیاری میں احمد علی مگسی کا جوئے کا اڈہ چلاتا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ 2014میں ملزم کوصادق بلوچ نے احمد علی مگسی کی ہدایت پرنوکری پر لگوایا،شاہی ڈیلکس پی آئی بی کا کنٹرول احمد علی مگسی گروپ کے پاس ہے ،ملزم 2010سے2014تک سلمان چیئرمین کی بلڈنگ پرتعینات تھا۔

سہیل احمد علی مگسی کے ٹارچر سیل میں ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا اور سنگولین میں مغویوں کوقتل کرکےلاشیں مختلف علاقوں میں پھینک دی جاتی تھیں۔

لیاری آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیاتھا اور کچھ عرصہ قبل واپس آکر احمد علی مگسی کانیٹ ورک بحال کر رہاتھا۔

ملزم احمد علی مگسی سے بیرون ملک براہ راست رابطے میں تھا جبکہ بھتہ جمع کرنے والوں سے بھتہ وصول کرتا تھا اور جمع شدہ رقم بیرون ملک گینگ کمانڈر کے پاس بھجوارہاتھا۔

ملزم کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے ماررہےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں