اشتہار

کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرزاور پولیس نے اہم کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے انتہائی مطلوب دہشت گردعبدالغفار کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرزاور پولیس نے خفیہ معلومات پر اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد عبدالغفار کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالغفارعرف امجدعرف عرفان سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے ، گرفتار دہشت گردکالعدم تنظیم کے کمانڈرمحمدعلی عرف مفتی کا قریبی ساتھی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے اکتوبر2011میں عبداللہ شاہ غازی مزارپرخودکش حملےکی منصوبہ بندی کی تھی،حملے کیلئے 5خودکش بمباروں کووزیرستان سےکراچی بلایاگیا تھا ، جس میں خودکش بمباروں میں 2 کا تعلق چیچنیا اور ایک کاآذر بائیجان اور 2 کا کراچی سے تھا۔

ملزم خودکش بمباروں کےہمراہ مزار کی جانب جارہا تھاکہ پولیس نےروکا، روکےجانےپرملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جبکہ خودکش بمباروں کےدھماکے سے 2پولیس اہلکار شہید ہوئےتھے۔

واقعے کے بعد دہشت گرد عبدالغفار موقع سےفرارہوگیاتھا، یہ مفروردہشت گردخیبر پختونخوا میں رپوش رہا اور اب کراچی میں دوبارہ نیٹ ورک منظم کرنے آیا تھا تاہم دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں