ٹھٹھہ : گھارو کے قریب گاؤں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں اور دو نوجوان بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔
گھارو کے قریب گاؤں نبن چانڈیو میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ماں اور اس کی دو جوان بیٹیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مریم زوجہ امیر بحش نے اپنی رہائش گاہ پر بجلی کے بورڈ میں پنکھے کی تار لگانے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا کہ مریم کو تنصیب کے دوران کرنٹ لگ گیا، ان کی دو بیٹیاں زبیدہ اور زاہدہ ان کی مدد کو پہنچیں لیکن انہیں بجلی کے مہلک جھٹکے بھی لگے، کرنٹ لگنے سے خاندان کے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے مرنے والوں کی شناخت مریم زوجہ امیر بخش بیٹی زبیدہ زوجہ گہرام چانڈیو بیٹی زاہدہ زوجہ غلام حیدرکے طور پر کی ہے۔