واشنگٹن: امریکہ سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی نے تاریخ رقم کردی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی کیپٹن سوزی گیریٹ اور ان کی بیٹی نے ایک ساتھ کمرشل پرواز اڑانےکا کارنامہ سر انجام دیا ہے، اس کے ساتھ ہی دونوں کمرشل پرواز اڑانے والی دنیا کی جوڑی بن گئیں۔
سوزی گیریٹ کا اپنی بیٹی کے ساتھ سفر شروع کرنے سے پہلے کہنا تھا کہ مجھے اپنی نوکری سے بہت پیار ہے، ہمارے کسی بچے نے مستقبل میں پائلٹ بننے کے لئے نہیں سوچا تھا، مگر جب آپ کسی دوسرے کے کیر یئر کو دیکھتے ہیں جو دفتر میں بیٹھے ہوں ، اور بہت خوش بھی ہوں، یہ آپ کی آنکھیں کھونے کے لئے کافی ہے۔
“We made history as the first mother and daughter crew at Skywest Airlines.”
Captain Suzy Garrett and her first-officer daughter, Donna, are the first mother and daughter pair in history to pilot a commercial Skywest Airlines flight together. pic.twitter.com/8vDT5mHV5z
— Hopewell Chin’ono (@daddyhope) November 1, 2020
والدہ کے ساتھ یادگار سفر پر جانے والی ڈونا کا کہنا تھا کہ مجھے بہت چھوٹی عمر ہی سے ہوا بازی کی حقیقت کا علم ہوچکا تھا، والدین کے شوق اور پرواز سے محبت کی وجہ سے پائلٹ بننے کا فیصلہ کیا، میری والدہ اور والد کے طرز زندگی کا تجربہ حیرت انگیز تھا، یہی وجہ ہے کہ آج میں دنیا کے سامنے آگئی ہوں۔
کیپٹن سوزی گیریٹ تیس سال سے زیادہ عرصے سے پائلٹ ہیں، حال ہی انہوں نے اپنی بیٹی اور فرسٹ آفیسر ڈونا گیریٹ کے ساتھ کاک پٹ کی تصاویر شیئر کیں، دونوں اس وقت امریکہ میں اسکائی ویسٹ ایئر لائنز کی ملازم ہیں۔
کیپٹن سوزی گیریٹ کا مزید کہنا تھا کہ آج سے تیس سال پہلے میں نے اپنی پہلی پرواز لی تھی، اسکائی ویسٹ کے ساتھ اتنے عرصے جڑے رہنے کی سب سے بڑی وجہ شیڈولنگ ہے، مجھے یہ پسند ہے، میں اپنی ایئر لائن سے محبت کرتی ہوں، اب مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری بیٹی بھی اسکائی ویسٹ فیملی کا حصہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس کا کیریئر بھی شاندار ہوگا۔
واضح رہے کہ کیپٹن سوزی گیریٹ اور ان کی بیٹی کے علاوہ سوزی کے شوہر ڈوگ اور اس کا بیٹا مارک بھی پائلٹ ہیں۔