پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کینسر کا شکار ماں اور تین بچوں کی دردناک کہانی، جس نے سب کو دہلا دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

موذی مرض بلڈ کینسر کا ایک ساتھ شکار ماں اور اس کے تین بچوں کی دردناک کہانی سے اہل دل کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔

کسی جان لیوا مرض میں مبتلا مرض پل پل جیتا اور پل پل مرتا ہے۔ ایسے مواقع پر اپنے پیاروں کی ہمدردی اور ساتھ مریض کے لیے حوصلے کا باعث ہوتا ہے، مگر جب یہی پیار بھرے رشتے نازک وقت میں ساتھ چھوڑ جائیں تو پھر باقی ماندہ زندگی اذیت لگنے لگتی ہے۔

انسانی بے حسی کی ایسی ہی المناک داستان مصر میں رقم ہوئی، جہاں بلڈ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ماں اور تینوں بچوں کو خودغرض شوہر اور باپ تنہا چھوڑ کر چلا گیا۔

متاثرہ خاتون کی وکیل نھی الجندی نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ المناک داستان بتائی۔ اس کے مطابق ان کی موکلہ کو شادی کے 7 برس بعد اچانک انکشاف ہوا کہ انہیں اور ان کے تینوں بچوں کو لیوکیما (بلڈ کینسر) کا مرض لاحق ہوچکا ہے۔

اس کا علم ہونے پر شوہر نے بیوی کو نہ صرف طلاق دے دی بلکہ بچوں کی بیماری اور ان کے علاج کے اخراجات سے بھی یہ کہتے ہوئے دستبردار ہو گیا کہ مجھے اندھیرے میں رکھتے ہوئے شادی کی گئی اور مرض کے بارے میں لاعلم رکھا گیا۔

مریضہ کی وکیل نے مزید بتایا کہ ان کی موکلہ کو بچپن میں کینسر کا مرض لاحق ہوا تھا تاہم مکمل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو گئی تھیں۔

خاتون وکیل کا مزید کہنا تھا عدالت نے ابتدائی سماعت میں میری موکلہ کے حق میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے بچوں کے نفقے کی مد میں 3 ہزار مصری پونڈ ماہانہ ادا کرنے کا حکم صادر کیا جو اگرچہ بہت کم ہے تاہم اس پر انہوں نے ابتدائی حکم کو منسوخ کرنے کی اپیل دائرکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں