منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

مائیں بہنیں چیف جسٹس کے لیے دعا کریں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان عوامی لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائیں بہنیں چیف جسٹس آف پاکستان کے لیے دعا کریں، جسٹس ثاقب نثار نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسپتال جلد از جلد تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان اسپتال میں کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید کی درخواست پر وویمن چلڈرن اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے نامکمل تعمیرات کا جائزہ لیا، اس موقع پر وہاں شیخ رشید بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے دورے کے دوران متعلقہ حکام کو 15 دن میں تعمیری پلان اور 18 ماہ میں اسپتال مکمل تعمیر کرکے چابی حوالے کرنے کے احکامات دیے۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں” style=”default” align=”right” author_name=”شیخ رشید احمد” author_job=”Apple co-founder” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/SHEIKH-RASHEEED.jpg”][/bs-quote]

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بہترین اسپتال بنا رہا ہوں جس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 14 آپریشن تھیٹر ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ راولپنڈی میں پانی کی شدید قلت ہے کہ لوگ وضو کرنے سے بھی قاصر ہیں، یہاں کے مکینوں کو پانی چاہیے، احکامات کے بعد ہم 200 ملین گیلن پانی غازی بروتھا ڈیم سے لے کر آئیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج راولپنڈی کےعوام اورپاکستان کےلیے بڑا دن ہے، میں چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے ٹھیکدار کو حکم دیا کہ منصوبے کو مسجد سمجھ کر بناؤ۔

پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال کی تعمیرات کے لیے 1 ارب روپے فوری جاری ہوچکے جبکہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے بات کر کے منصوبے کے لیے 4 ارب روپے جاری کروائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں