پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ماں بیٹے سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ماں کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا، گرفتارماں اور بیٹےکا گروہ گزشتہ7مہینےسے سرگرم تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے ماں بیٹے پر مشتمل مبینہ ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عائشہ اور ملزم حارث سے پستول، چرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

فرئیر پولیس کی جانب سے چوہدری خلیق الزمان روڈپر کارروائی کی گئی ، ملزمہ کی رہائش کیماڑی میں ہے، جسے ویمن پولیس کےحوالے کردیا ہے۔

گرفتار ماں اور بیٹے سیلانی سگنل پر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوئے تھے اور گروہ گزشتہ7مہینےسے سرگرم تھا تاہم ملزمان نے کچھ وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے وارداتوں کے لیے اسلحہ کے کیماڑی سے خریدا تھا، نائن ایم ایم ہتھیار بیس ہزار روپے میں ماں بیٹے کو بیچے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ماں اور بیٹے کے خلاف فیرئیر تھانے میں دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں