تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کمسن بچیوں کی موت معمہ بن گئی، قتل کے شبے میں گرفتار ماں عدالت میں پیش

امریکا میں دو کمسن بچیوں کی پراسرار موت پر قتل کے شبے میں گرفتار ماں کو عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں اس نے ارتکاب جرم سے انکار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لونیس بیٹل جس کو ہفتے کے روز ڈیوک ریلی اسپتال میں اپنی بیٹیوں دو سالہ ٹرنٹی مشیل اور تین سالہ امورا لو ملبورن بچوں کے فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے الزام مسترد کردیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پیر کو عدالت میں سپیریئر کورٹ کے جج جیمز ایمونز نے کہا کہ اگر جرم کا ارتکاب ہوا ہے اور اسے ضمانت کے بغیر رکھنے کا حکم دیا گیا تو بیٹل کو پیرول یا سزائے موت کے بغیر زندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔

اس حوالے سے پولیس نے بھی تاحال تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، ویک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لورین فری مین نے کیس کے کسی بھی حقائق کو بتانے سے انکار کر دیا اور یہ تک نہیں بتایا ہے کہ بچیوں کی موت کہاں اور کیسے ہوئی تاہم یہ ضرور بتایا کہ انہیں ہفتے کی شب ساڑھے 9 بجے دو مردہ بچوں سے متعلق اطلاع دے کر اسپتال بلایا گیا تھا۔ تاہم بچوں کے والد نے مقامی میڈیا کو انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچیوں کو ایک گرم کار میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار لونیس بیٹل کا خاندان اس معاملے پر خاتون کو سپورٹ کررہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ ایک لاپروائی یا غلطی کا نتیجہ ہوسکتا ہے لیکن قتل ہرگز نہیں۔

ملزمہ کی کزن کیشا ہیریس کا کہنا ہے کہ بیٹل اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی اور پیار کرنے والی ماں ہے، وہ قاتل نہیں ہے۔

بیٹل کی ایک اور کزن لیزیس ولیمز نے کہا کہ پورا خاندان لونیس سے محبت کرتا ہے، چاہے کچھ بھی ہو، ہم اس کی حمایت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ایک 6 سالہ بیٹا ہے اور اس کا نام بھی "ملبورن” ہے۔

کیری پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے ان کے پاس مذکورہ پتے سے بچوں کے ساتھ بدسلوکی یا نظرانداز کرنے کے بارے میں کالوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -