پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سنگ دل ماں نے کمسن بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری ندی میں پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں سنگ دل خاتون نے شوہر کے ساتھ جھگڑے پر 6 سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری ندی میں پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی شناخت ساوتری کے نام سے ہوئی جس کا 6 سالہ بیٹا پیدائشی گونگا تھا اور اس وجہ سے اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوتا تھا۔

ملزمہ کا شوہر روی کمار اکثر بیوی سے سوال کرتا تھا کہ تم نے ایسا بچہ پیدا کیوں کیا جو بول بھی نہیں سکتا۔ وہ غصے میں یہ بھی کہا کرتا تھا کہ جاؤ اسے کہیں پھینک دو۔

- Advertisement -

ہفتے کی شام اسی معاملے پر میاں بیوی میں لڑائی ہوئی اور ملزمہ نے بیٹے کو گھر کے قریب ندی میں بہا دیا جس میں مگر مچھوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کو تلاش کرنے کیلیے آپریشن شروع کیا تاہم معصوم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

اگلے دن آپریشن پھر سے شروع کیا گیا اور بچے کی لاش ملی جس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پر مگر مچھوں نے حملہ کیا ہے۔

پولیس نے معصوم کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلیے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال بھیج دی اور میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں