منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بس ڈرائیور نے ماں کو بیٹے سمیت خودکشی سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں گزشتہ دنوں بھارت میں بھی ایک لڑکی کی خودکشی کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے تھے۔

چین میں ایک بس ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماں کو کمسن بیٹے سمیت خودکشی سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ ژو میں پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنے بیٹے سمیت سڑک پر چلتی ہوئی آئی اور بیٹے کو گود میں اٹھا کر پل سے نیچے کودنے کی کوشش کرنے لگی۔

اسی اثنا میں ایک ڈرائیور بس روک کر بھاگتا ہوا نیچے اتر گیا اور خاتون کی بچے سمیت خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

بعدازاں بس سے دیگر مسافر بھی اتر آئے اور انہوں نے سب سے پہلے بچے کو والدہ سےعلیحدہ کیا اور خاتون کو بھی زبردستی بس میں سوار کروادیا تاکہ وہ دوبارہ انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں