The news is by your side.

Advertisement

ہیروئن سپلائی کرنے والی ماں بیٹی گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے دہری شہریت والی خواتین کو ورغلانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے ہیروئن سپلائی کرنے والی ماں بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پشاور سے اسلام آباد ہیروئن سپلائی کرنے والی ماں بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی سے 2 کلو 50 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ملزمات تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق ماں بیٹی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد تھانہ آئی نائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے دہری شہریت والی خواتین کو ورغلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان جٹ ایسی خواتین سے شادی کرکے ان کی جائیدادیں ہتھیا لیتا تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی حاصل ہے، ملزم نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

اسلام آباد پولیس کے ملزم کے ساتھی خواتین سے شادی کرکے ان سے جائیداد ہتھیا لیتے تھے، متاثرہ فیملی نے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں ملزم کے خلاف درخواست دی تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں