سیالکوٹ: شہر کے نواحی علاقے ملکے کلاں میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹی ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امدادی کاروائی کے دوران ایک محلے دار بھی ملبے سے لاشیں نکالتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال پہنچ گیا۔
امدادی کاروائیں میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گھر کی ایک چھت کو مرمت کرنے کیلئے اس کی مٹی جب دوسری چھت پرڈالی گئی تو وزن زیادہ ہونے کے باعث چھت گرگئی جس سے ماں کوثر بتول اور ڈیڑھ سالہ بیٹی گڑیا موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ صائمہ بتول شدید زخمی ہوگئی۔
گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال میں حادثے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔