جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ہتھنی نے بچے کو بچانے کیلئے جان کی بازی لگا دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عمومی طور پر ہاتھی پرامن جانوروں کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم زمین کے سب سے یہ بڑے ممالیہ جانور کو اگر اپنے بچے کی حفاظت کرنا پڑے تو یہ کوئی بھی جارحانہ انداز اختیار کرسکتا ہے۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مادہ ہاتھی اپنے بچے کی حفاظت کے لیے خونخوار مگرمچھ سے بھی نہ ڈری اور اسے بے دردی سے مار ڈالا۔

یہ واقعہ مشرقی افریقہ کے ملک زیمبیا میں ایک سفاری پارک میں پیش آیا، جسے وہاں موجود ایک شخص نے اپنے موبائل فون کے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

جھیلوں اور تالابوں میں رہنے والے مگرمچھ موقع پرست شکاری ہوتے ہیں اور ہاتھیوں کے بچوں کا شکار ان کا پسندیدہ اور مرغوب مشغلہ ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر بار مگر مچھ اپنی اس خواہش کو پورا کرسکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہتھنی تالاب کے پانی میں ایک خونخوار مگر مچھ سے لڑتے ہوئے اسے اپنے وزنی پاؤں سے دبا دیتی ہے۔ چونکہ ہتھنی کے دانت نہیں تھے اس لیے وہ حملہ کرنے لیے زیادہ تر اپنا منہ استعمال کررہی تھی۔ ایک موقع پر مشتعل ہتھنی نے مگر مچھ کی دم کو اپنی سونڈ میں لپیٹ کر زور سے پٹخ کر اس کی جان لے لی۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہےاور صارفین اس پر بہت دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ "ماما بہت زیادہ غصے میں تھیں! کبھی ایسی ماں کے ساتھ گڑبڑ نہ کریں جو اپنے خاندان کی حفاظت کررہی ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں