جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

نوابشاہ : سنگ دل ماں نے 2 بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ : سنگ دل ماں نے اپنے دو بچوں کا گلا کاٹ کر انہیں بے دردی سے قتل کردیا، ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نوابشاہ میں دو بچوں کے لرزہ خیز قتل کی واردات میں ماں ملوث نکلی۔

یہ افسوسناک واقعہ نواب شاہ میں تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں میں پیش آیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی تو حقیقت عیاں ہوگئی۔

- Advertisement -

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں، جاں بحق بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ملزمہ کومل شیخ کو حراست میں لے لیا ہے جس نے دوران تفتیش اس جرم کا اعتراف کیا کہ میں نے ہی اپنے دونوں بچوں کے گلے کاٹے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمہ کومل شیخ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ الگ الگ کمروں میں چھری سے بچوں کے گلے کاٹے۔

جب اس سے اس واردت کی وجہ پوچھی گئی کہ اس نے اپنےبچوں کے گلے کیوں کاٹے ؟ جس پر ملزمہ خاموش رہی اور کوئی جواب نہ دیا۔

پولیس نے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں