کوئٹہ: ماں نے اپنی چار بچیوں کو پانی کے ٹینک میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، بچیاں ہلاک جبکہ ماں کو بچالیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ائیرپورٹ تھانے کی حدود میں ایک ماں نے اپنی چار بچیوں کو پانی کے ٹینکی میں پھینک کر خود بھی چھلانگ دی۔ اہل محلہ نے ماں اور بچیوں کو ٹینکی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں چاروں بچیوں کی موت کی تصدیق کر کردی گئی،جبکہ ماں کو بچا لیا گیا۔
بچیوں کے والد محمد خان کے مطابق اس کی اہلیہ کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے سارے مرد کام پرگئے ہوئے تھے، بچیاں اسکول سے واپس آئیں تو بیوی نے چاروں بچیوں کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کرخود بھی چھلانگ لگا دی۔
ہلاک ہونے والی بدنصیب بچیوں نے اسکول یونیفارم ذیب تن کیا ہوا تھا، تاہم دماغی مرض میں مبتلا اس کی بیوی کو بچالیا گیا۔