پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی والدہ نے گھوٹکی پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی والدہ نے گھوٹکی پولیس کی تفتیش پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا اور کہا پولیس بااثرملزمان کو سہولت فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید صحافی نصراللہ گڈانی کی والدہ نے بیان میں کہا کہ گھوٹکی پولیس کی جانب سے تفتیش پراعتماد نہیں ، پولیس بااثرملزمان کو سہولت فراہم کررہی ہے۔

شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش انتہائی سست اندازجارہی ہے، شبہ ہےگھوٹکی پولیس کی تفتیش ملزمان کوفائدہ پہنچائےگی۔

- Advertisement -

نصر اللہ کی والدہ کے مطالبے پر وزیرداخلہ اور آئی جی نے کیس حیدرآباد منتقل کردیا، جس کے بعد وزیرداخلہ اور آئی جی نےکیس کی تفتیش ڈی ایس پی سراج لاشاری کے سپرد کردی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے میرپور ماتھیلو میں صحافی نصراللّٰہ قتل کیس کے ملزمان ایم این اے خالد لوند اور ان کے دو بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی تھی اور پولیس کو گرفتارکرنے سے روک دیا تھا۔

یاد رہے 21 مئی کو میرپور ماتھیلو میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے صحافی کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں