جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

تین بچوں کی ماں نے 12 ویں جماعت کے لڑکے سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تین بچوں کی ماں نے مذہب تبدیل کرکے 12ویں جماعت کے لڑکے سے تیسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع امروہہ ضلع میں تین بچوں کی ماں 26 سالہ خاتون نے 12ویں جماعت کے لڑکے سے مذہب تبدیل کرنے کے بعد شادی کرلی۔

خاتون کا نام شبنم تھا اب اس نے نیا نام شیوانی رکھ کر تیسری شادی کی۔

مبینہ طور پر شیوانی نے پڑوس میں رہنے والے مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 12ویں جماعت کے لڑکے سے تعلقات استوار کیے۔

شیوانی نے دوسرے شوہر کو طلاق دے کر بچوں کو اسے ہی دیا ہے اور مقامی مندر میں طالب علم سے شادی کرلی۔

مقامی لوگوں کے مطابق چند روز قبل پنچایت ہوئی جس میں دونوں خاندان موجود تھے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ خاتون بالغ ہونے کی وجہ سے جہاں چاہے رہنے کے لیے آزاد ہے۔

شیوانی نے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی اور وہ اپنے فیصلے سے مطمئن ہے۔ نوجوان نے بھی یہی کہا، وہ خوش ہیں اور کسی کی مداخلت نہیں چاہتے۔

اس سے قبل شبنم کی شادی علی گڑھ میں ہوئی تھی لیکن بعد میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس کی دوسری شادی تقریباً آٹھ سال قبل ہوئی تھی۔ ایک سال قبل اس کا شوہر توفیق ٹریفک حادثے میں زخمی ہو کر معذور ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی نوجوان سے دوستی ہوگئی۔

نوجوان کے والد نے کہا کہ وہ بیٹے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ساتھ خوش رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں