خیرپور : رانی پور میں پیروں کی حویلی میں قتل کی گئی فاطمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسدشاہ اور حناشاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ قتل کیس میں پیر کی حویلی سے فاطمہ کیس کی مدعی کو دھمکی ملنے لگیں ، جس کہا گیا کہ اسد شاہ تک رہوحناپرکوئی بات نہ کرو۔
فاطمہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حناشاہ کوکوئی رعایت نہیں دینے والی، اسدشاہ اور حناشاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی۔
یاد رہے اس سے قبل مقتولہ فاطمہ کی والدہ پر صلح اور مقدمے سے دستبرداری کیلیے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا تھا ، تاہم والدہ کا کہنا تھا کہ صلح نہیں کروں گی، مجھے انصاف چاہیے۔
دوسری جانب چیئرپرسن سندھ سوہائی آرگنائزیشن اور سانا کی رکن ڈاکٹرعائشہ دھاریجو نے خیرپور کی دس سالہ مقتول گھریلو ملازمہ فاطمہ کے والدین سے ملاقات کی۔
ڈاکٹرعائشہ دھاریجو کا کہنا تھا یہ واقعہ ظلم و بربریت ہے، سرداروں کی حویلیوں میں بچیوں سے مشقت کرائی جاتی ہے، فاطمہ کے والدین کی قانونی اور مالی مدد کر رہے ہیں۔