جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بس نے اسکوٹی کو روند ڈالا، ماں بیٹے سمیت جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے حیدرآباد میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں جہانگیر پیراں درگا کی زیارت کے لئے جانے والے ماں اور بیٹا خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے، جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرانے شہر کے فلک نما کے سعادت نگر سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ ہاجرہ بیگم اپنے دو بیٹوں 12 سالہ عبدالرحمن اور 9 سالہ عبدالرحیم کو لے کر اسکوٹی پر جہانگیر پیراں درگا جارہی تھی کہ راستے میں آر ٹی سی بس نے اسکوٹی کوروند دیا۔

- Advertisement -

خوفناک حادثے کے باعث اسکوٹی پر سوار تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے پیچھے کار میں آنے والے دیگر رشتہ داروں نے خاتون اور دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال منتقلی کے دوران ہاجرہ بیگم اور ان کا ایک بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ دوسرا بیٹا عبد الرحیم اسپتال میں زیر علاج ہے۔

سیلفی لیتے ہوئے لڑکی کھائی میں جا گری، ویڈیو سامنے آگئی

پولیس کے مطابق ہاجرہ بیگم اسکوٹر موڑ رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی بس نے انہیں روند دیا، پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں