بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں ماں نے چار بچیوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر مبینہ طور پر ماں نے چار بچیوں کو زہر کھلانے کے بعد خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں 35 سالہ فاطمہ نے زہر کھانے سے پہلے چار بچیوں کو زہر دیا جس کے بعد سب کی حالت غیر ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، متاثرہ تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ماں اور دو بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو بچیاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں میں تین سالہ علینہ، چھ سالہ ارینہ، آٹھ سالہ ماہدہ اور دس سالہ زاہدہ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل منڈی بہاؤ الدین میں ماں نے دو بچوں کو زہر دے کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں دونوں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ماں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مہوش زوجہ توقیرنے غربت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں