جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سفاک ماں نے 2 ماہ کی بچی کو نالے میں پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک سفاک ماں نے اپنی 2 ماہ کی زندہ بچی کو نالے میں پھینک دیا جس کے باعث بچی کی موت واقع ہوگئی۔

بھارت کی ریاست اتر پردیشچ کے ضلع جھانسی میں ماں نے مہنگائی اور پرورش کرنے کے ڈر سے اپنی 2 ماہ کی کمسن بچی کو نالے میں پھینک دیا۔

پولیس حکام کے مطابق جب انہیں اطلاع دی گئی کہ بچی گھر سے غائب ہوگئی ہے جس پر پولیس نے اپنی تحقیقات شروع کی۔

تحقیقات کے بعد بچی کی لاش تقریباً 28 دن کے بعد گھر کے قریب نالے سے ملی، پولیس نے جب اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی تو انہیں ماں پر شک ظاہر ہوا۔

تاہم خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کے بعد اپنا جرم قبول کرلیا، خاتون نے بتایا کہ اس نے خود اپنی بچی کو نالے میں پھینکا تھا، خاتون نے کہا کہ ’ جب سے بچی پیدا ہوئی میں پریشان رہتی تھی، مجھے اس کی پرورش کے حوالے سے بہت پریشانی تھی۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ چھوٹا گھر اور غربت کی وجہ سے میں بچی کی دیکھ بھال نہیں کرپارہی تھی، اس لیے پریشان ہوکر بچی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں