پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

جلاد خاتون نے ماں جیسا مقدس رشتہ داغدار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے ہر صاحب دل افراد کو رُلادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ لاہور کے نواحی علاقے برج اٹاری میں پیش آیا، جہاں سفاک ماں نے معمولی غلطی پر گیارہ سالہ بچی شیزا کو قینچیاں اور گرم استری لگا کر اس کا جسم لہولہان کردیا۔

ماں جیسے لفظ کو داغدار کرنے والی خاتون کو بہیمانہ تشدد کے بعد بھی بچی پر زرہ برابر رحم نہ آیا اور اس نے ننھی بچے کے بال تک کاٹ ڈالے، جلاد خاتون کی شناخت مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔

زخموں سے چور بچی کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے، جس میں ننھی شیزا کا کہنا ہے کہ زخموں کے باعث رات بھر نیند نہیں آتی، ماں اب بھی مجھ کر اکثر شدید تشدد کرتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نوٹس لیتے ہوئے اپنی ٹیم کو متاثرہ بچی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے، سارہ احمد کا کہنا ہے تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے کر علاج معالجہ کروایا جائے گا اور سنگدل ماں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں