تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

سیلفی لینے کی کوشش، پکڑے جانے پر والدہ شرمندہ

میکسیکو(سٹی): اسمارٹ فون کا استعمال جیسے جیسے مقبول ہورہا ہے ویسے ہی صارفین میں خودنمائی کا شوق بھی تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو کہ جس کے پاس اسمارٹ فون ہو اور اُس نے سیلفی نہ لی ہو، سیلفی لینے کے رجحان میں اس قدر اضافہ ہورہا ہے کہ بعض جنونی خطرناک سیلفی کے چکر میں اپنی جان تک گنوا بیٹھے۔

عام تو پر سیلفی کو بچوں اور نوجوانوں کا جنون کہا جاتا ہے مگر اب اس مرض میں بڑھتی عمر کے افراد (والدین) بھی تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں، ایسے افراد بچوں کے مذاق سے بچنے کے لیے چھپ کرسیلفی لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو کے لیے اسکرول نیچے کریں

گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاتون نے اپنی والدہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کمرے میں چھپ کر سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں کہ اسی دوران لوپیر کمرے میں پہنچ گئیں۔

والدہ کی غیر موجودگی کا احساس ہوا تو لیوپر موبائل کیمرے کی ریکارڈنگ کھول کر اُن کے کمرے کی طرف گئیں تو دیکھا والدہ چشمہ لگا تیار ہیں اور وہ چھپ کر سیلفی لینے کی تیاری کررہی ہیں۔

اسی دوران بیٹی نے والدہ کو آواز دی تو وہ ایک دم ہڑبڑا گئیں اور انہوں نے اپنا موبائل چھپانے کی کوشش کی تاہم لیوپر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں اپنی والدہ کے تاثرات کو سمجھنے سے قاصر رہی ہوں‘‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں