اشتہار

متحدہ عرب امارات، 27 سال کوما میں رہنے کے بعد خاتون ہوش میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 27 سال کوما میں رہنے کے بعد خاتون ہوش میں آگئی، ڈاکٹرز معجزہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 27 سال کوما میں رہنے کے بعد خاتون ہوش میں آگئی، منیرہ عبداللہ نامی خاتون 1991 میں اماراتی ریاست العین میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلی گئی تھیں۔

ڈاکٹروں کے جواب دینے کے باوجود ان کے بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور قدرت کے اس معجزاتی کرشمے نے سب کو حیران کردیا۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”والدہ نے آنکھیں کھول کر پہلا لفظ میرا نام عمر پکارا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بیٹا عمر”][/bs-quote]

منیرہ عبداللہ العین میں اپنے چار سال کے بیٹے کو اسکول سے گھر لے کر آرہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک اسکول وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کو سخت دماغی چوٹیں آئیں جو کوما کا سبب بنیں۔

منیرہ عبداللہ نے گزشتہ برس جرمنی کے اسپتال میں آنکھیں کھولیں، سوالات کے جوابات دئیے اور قرآن کی سورتوں کی تلاوت کی، وہ حال ہی میں شیخ زید مسجد بھی گئیں۔

خاتون کے بیٹے عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لندن میں علاج کے بعد انہیں متحدہ عرب امارات کے اسپتال منتقل کیا گیا انہیں ٹیوب کے ذریعے غذا فراہم کی جارہی تھی۔

عمر کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے آنکھیں کھول کر پہلا لفظ میرا نام عمر پکارا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا، مجھے ایسا لگا جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں۔

یاد رہے کہ اپریل 2017 میں ابوظبی کی ولی عہد شیخ محمد بن زید کی جانب سے خاتون کے علاج کے لیے گرانٹ فراہم کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں