اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ملک میں شراب کی تیاری اور فروخت پرمکمل پابندی سے متعلق تحریک ایوان میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر مشتاق احمد نے ملک میں شراب کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی سے متعلق تحریک ایوان میں پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے شراب سے متعلق تحریک ایوان میں پیش کر دی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ شراب اسلام میں حرام ہے اور ہمارے ہاں اس کا استعمال بڑھ رہا ہے، اقلیتوں کیلئے آزادی سے متعلق میں نے ترامیم پیش کیں، وہ ترامیم عرصہ دراز سے کمیٹی میں پڑی ہیں۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو یہاں شراب کےپرمٹ جاری کئے جاتے ہیں، بدقسمتی سے یہاں شراب کے حوالے سے کوئی رپورٹ یا تفصیلات نہیں۔

انھوں نے کہا کہ بہت کوشش کے بعد ایک رپورٹ ملی جو پنجاب حکومت کی ہے، پاکستان کے اندر 2کروڑ لوگ شراب پیتے ہیں، 22 کروڑ میں سے 2 کروڑ لوگوں کا شراب پینا تشویشناک ہے۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر غیر قانونی طور پر بڑے پیمانے پر شراب فروخت ہو رہی ہے، شراب کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں