اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

موٹرسائیکل سوارمنچلوں نے اکیاسی سالہ بزرگ کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بے لگام نوجوانوں کی خونی ون ویلنگ بزرگ راہ گیرکی جان لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےڈیفنس میں من چلے موٹرسائیکل سواروں کی خونی ون ویلنگ نے اکیاسی سالہ بزرگ کی جان لے لی۔

ڈیفنس میں چہل قدمی کرتے ہوئے اکیاسی سالہ محمد عثمان نوجوانوں کے ایڈ وینچر کی زد میں آگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

ریس کے دوران ٹکر مارنے والے موٹرسائیکل سوار محمد عثمان کو زخمی کرنے کے بعد طبی امداد دینے کے بجائے تڑپتا دیکھ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار نوجوان کی شرٹ ون ویلنگ گینگ کے کارندوں کو تبدیل کراتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی، یاد رہے کہ کراچی میں ڈیفنس کلفٹن ، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں آئے دن موٹرسائیکلوں کی ریسنگ کے دوران حادثات رونما ہوتے ہیں لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان حادثات کی روک تھام کے حوالے سے کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں