آپ نے کچھوے اور خرگوش کی ریس کے بارے میں ضرور سُنا ہوگا اور اُس پر حیران بھی ہوں گے مگر اب ایک اور اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جس میں منزل پر پہنچنے سے چند لمحے قبل فتح کا جشن شکست میں تبدیل ہوگیا۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں واقع آٹو ڈرومو آیٹرون سینا میں موٹرسائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریس میں فتح حاصل کرنے والے کھلاڑی ویری سیمو نے منزل پر پہنچنے سے چند لمحے قبل خوشی میں موٹرسائیکل کا ہینڈل چھوڑا اور رفتار آہستہ کر کے جشن منانے لگے۔
Motorcyclist Andre Verissimo celebrates prematurely as he is overtaken in the last stretch at Superbike Brasil.
Latest videos here: https://t.co/b4QvK8T42I pic.twitter.com/8m6gO4mpeO
— Sky News (@SkyNews) December 23, 2020
اسی دوران پیچھے آنے والا موٹرسائکل سوار اُن سے آگے نکلا اور اُس نے فتح اپنے نام کرلی۔
ویری سیمو کو گمان تھا کہ وہ ریس جیت گئے ہیں اور کوئی کھلاڑی پیچھے نہیں ہے، اسی سوچ میں انہوں نے چند لمحے قبل خوشی منانا شروع کی جس کے نتیجے میں وہ تیسرے نمبر پر آئے۔