اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

موٹر سائیکلیں چھیننے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار، ہوشربا انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے، ملزمان پولیس کی وردی میں وارداتیں کیا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ترجمان کا کا کہنا ہے کہ ملزمان دوران تفتیش مزید انکشافات کریں گے۔

ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چھینتے اور چوری کرتے تھے۔ مذکورہ ملزمان پولیس کی جعلی وردی پہن کر مسروقہ موٹرسائیکلیں بلوچستان پہنچاتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عامر دوران واردات پنجاب پولیس کا جعلی کارڈ استعمال کرتاتھا جبکہ ملزم کا ساتھی وقاص بلوچستان میں موٹر سائیکلیں فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں