تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی میں موٹر سائیکل چور گرفتار، ملزمان کا اہم انکشاف

کراچی میں عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اہم انکشاف کیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ملزمان سمیر اور نعمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور ان سے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں ملزمان نشے کی لت پوری کرنے کے لیے وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار ملزم سمیر کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف وہ موٹر سائیکل ہوتی تھی جس کا ہینڈل لاک نہیں ہوتا تھا، واردات کرنے کے بعد سنسان مقامات یا اڈوں پر موٹر سائیکل لے جا کر کھڑی کر دیتے تھے۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ رات کو جاکر موٹر سائیکل کھولتے تھے اور ان کے اسپیئر پارٹس مختلف لوگوں اور کباڑ میں فروخت کردیتے تھے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ایک بار پھر موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، ملزمان بلاخوف و خطر کسی کی بھی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

سی پی ایل سی نے شہر قائد میں گزشتہ ماہ اگست میں ہونے والی وارداتوں کی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق 263شہری روزانی کی بنیاد پر ڈاکووں کی وارداتوں کا نشانہ بنے۔

کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ماہ اگست میں اسٹریٹ کرائم کی 8 ہزار 163 واردتیں رپورٹ ہوئیں، ریکارڈ کا حصہ بننے والی وارداتوں میں صرف گاڑیاں، موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کے علاوہ موبائل فون چھیننے کی وارداتیں بھی شامل ہیں، موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں یومیہ 171 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -