اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

کراچی : موٹرسائیکل چور پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں پولیس اہلکار خود موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ہیں، پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے عیدگاہ تھانے کی پولیس نے 2کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے ، اہلکار محمد مدثر عرف کاکا سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا پہلے ہی مقدمہ درج ہوچکا تھا۔

درین اثناء عید گاہ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے 2 ملزمان نے ماہ رمضان میں ایک کولڈ ڈرنگ ڈپو میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

مذکورہ اہلکار تھانہ گارڈن میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی بھرتی ہوا تھا، ملزم اہلکار  نے ستمبر میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔

پولیس اہلکار  نے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، اہلکار گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا ملزم کو اے وی ایل سی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار،

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں سرکاری ہتھیار اور گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا ملزمان کو سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر طارق روڈ جھیل پارک کے قریب کارروائی میں تھا ڈیوٹی کے دوران رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا، جو بھرتی کے بعد سے ہی غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث رہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ناجائز اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے بنائے گئے ’آرمز ٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک‘ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں گرفتار پولیس کانسٹیبلز کے قبضے سے بڑی تعداد میں ناجائز اور سرکاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار اہلکاروں میں عبدالقادر میمن اور اویس احمد عرف باکسر عرف لمبا شامل ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں