ٹریفک پولیس کے عملے کو نوپارکنگ سے آپ نے گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے اٹھاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے یہ دیکھا ہے کہ رائیڈر کو موٹر سائیکل سمیت اٹھا لیا گیا ہو۔
بھارتی ریاست پونے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر بیٹھے شخص کو موٹر سائیکل سمیت لفٹ کرلیا گیا ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
یہ واقعہ جمعرات کی شام بھارت کے پونے کے علاقے نانپیتھ میں پیش آیا جب ایک ٹریفک برانچ پولیس اہلکار نے کنٹریکٹ عملے کے ساتھ موٹرسائیکل اٹھا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل نو پارکنگ ایریا میں کھڑی ہے جب عہدیداروں نے موٹر سائیکل کو لفٹ کرنا شروع کی تو مالک آیا اور اس پر بیٹھ گیا۔
ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل تقریباً اٹھا لی گئی تو مالک اس پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور بار بار درخواست کے باوجود نیچے اترنے سے انکار کردیا جس کے بعد عملے نے اس شخص سمیت ہی موٹر سائیکل کو اٹھا لیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے صارفین کی جانب سے ری ٹویٹ بھی کیا جارہا ہے۔
#WATCH | Maharashtra: A motorcycle was towed in Pune y'day while its rider was sitting on it
DCP Traffic says, "Bike was parked in no parking. When our officials towed it, owner came &sat on it. He was requested to get down. Later he did & accepted his mistake. He paid the fine" pic.twitter.com/987qnbTPtu
— ANI (@ANI) August 20, 2021
ڈی سی پی کے مطابق اس شخص نے معافی مانگی اور جرمانہ بھی ادا کیا جبکہ کنٹریکٹ عملے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو ٹیم کا حصہ تھے۔