جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پیٹرول مہنگا ہونے پر شہری نے اپنی بائیک کو آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔ مہنگا پیٹرول خریدنے سے تنگ آکر شہری نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

شہری گل بیگ کا تعلق شکار پور سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر شہری نے موٹر سائیکل کو آگ لگائی، جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے موٹر سائیکل پر لگی آگ کو بجھا دیا۔

گل بیک کا کہنا ہے کہ مہنگائی ایسی طرح رہی تو خود کو بھی آگ لگا دوں گا۔

اس سے قبل ون وے کی خلاف ورزی سے روکنے پر کراچی کے شہری نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی تھی۔

سیکٹر نیاز کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن عثمان نے موٹر سائیکل سوار کو ون وے کی خلاف ورزی پر روکا تو وہ سیخ پا ہوگیا اور اس نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگائی اور فرار ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے تھانہ میں درخواست دے دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں