کراچی: گلشن اقبال میں نظارت سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نظارت کے عقب میں چوری شدہ موٹرسائیکلیں کھولنے کی ویڈیوز اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چور نظارت سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے اس کے پارٹس کھول کرفروخت کرتے ہیں، نشے کے عادی افراد بھی نظارت سے چوریوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نظارت کے قریب ویران علاقے میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں کا اسکریپ بھی موجود ہے، معاملے کا علم ہوا ہے، ایک ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکلیں نشے کے عادی افراد چوری کرتے ہیں، جلد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔
قبل ازیں گلشن حدید فیز 2 میں ملزمان 45 سیکنڈ نوجوان کو لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر میں جرائم پیشہ عناصر کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، گذشتہ روز گلشن حدید فیز 2 میں نوجوان اپنے گھر کی عقبی گلی میں لٹ گیا۔
ملزمان نے45 سیکنڈ میں نا صرف موبائل فون چھینا بلکہ تھپڑ بھی مارے اور فرار ہوگئے، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
فوٹیج میں نوجوان کو موبائل فون ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران گلی کی دوسری جانب سے موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے جنہوں نے نوجوان کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل تیز کردی۔
موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے نوجوان کو گلے سے پکڑا تو نوجوان نے گھبرا کو الٹے قدموں واپس بھاگنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد شلوار قمیض میں ملبوس ملزم گن تان کر پیچھے دوڑا۔
لیاری : فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لڑکا لڑکی سے متعلق اہم پیشرفت
نوجوان نے پہلے موبائل فون پیچھے ہاتھ کرکے بچانے کی کوشش کی لیکن پھر ملزم کے حوالے کردیا، اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزم دوڑتا ہوا آیا اورنوجوان کو تھپڑ مارنے لگا اور تلاشی بھی لی تاہم واردات کے بعد دونوں ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔