تازہ ترین

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی : شہر قائد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز تالپر نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا،25مارچ کو اورنگی ٹاون میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون کو حراساں کرنے کا واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار شہری کو خاتون کو حراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا تھا ، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ بھی صاف نظر آرہا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا  کہ ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں اور فوٹیج کی مدد سے ملزم تلاش کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو تاحال کوئی درخواست نہیں دی۔

Comments