لاہور: موٹروے ایم 2 بھیرہ کے قریب سے گاڑی سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے ایم 2 بھیڑہ کے قریب لاہور کے ایک خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان بیہوش ہوگیا تھا۔
بچ جانے والے نوجوان نے بتایا کہ زہریلا جوس یا پیٹس کھائے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بیکری سے پیٹس اور جوس لے کر ہم نے کھائے تھے جس کے بعد سارے بیہوش ہوگئے تھے، گاڑی کس طرح حادثے کا شکار ہوئی کچھ پتا نہیں چل سکا۔
مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس نے گاڑی کے شیشے توڑ کر سب لوگوں کو باہر نکالا تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ جب مجھے باہر نکالا تو مجھے الٹی ہوئی، بھتیجے کی بھی سانسیں چل رہی تھیں، باقی والدہ، بہن اور بھابھی کی موت ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سالم کے قریب موٹروے پر کار سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ چاروں افراد زہر خورانی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں، 3 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ کار ڈرائیور بیہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے، جبکہ زہر خورانی کا شکار فیملی کا تعلق لاہور سے ہے۔