اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جشن آزادی: موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو تحائف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: موٹر وے پولیس کی جانب سےپاکستان کے جشن ِ آزادی کے موقع پر ہائی وے پرسفر کرنے والے شہریوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی پر سفر کرنے والے مسافروں میں ٹول پلازہ کے مقام پر یوم آزادی کی مناسبت سے تحائف کی تقسیم آئی جی موٹر ویزاینڈ ہائی ویزعامر ذوالفقار خان نےخود کی ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے کراچی محمد سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے، ان کا کہنا تھا کہ شہریوں میں تحائف کی تقسیم کا مقصد ان میں ٹریفک قوانین کا احترام پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جو ہمیں بہت مشکلوں سے حاصل ہوئی ہے، اس موقع پر ہمیں یہ تہیا کرنا ہوگا کہ ہم اپنے فرائض منصبی اور بہتر انداز میں سر انجام دیں گے۔

ڈی آئی جی موٹر وے کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی تمام مہذب اور آزاد اقوام ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتی ہیں، شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنا ہمارے عظیم اور منظم قوم ہونے کی علامت ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں