اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

موٹروے پولیس نے ہیرے اور سونے کی انگوٹھیاں ڈھونڈ کر خاتون کو واپس کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سکھر موٹروے پولیس نے ہیرے اور سونے کی گمشدہ انگوٹھیاں خاتون کو واپس کرکے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کردی ہے۔

صادق آباد سے سفر کرنیوالی فیملی جلالپور پیر والا ریسٹ ایریاکے واش روم میں ایک ہیرے اور دو سونے کی انگوٹھیاں بھول گئ۔دوران سفر خاتون کو یاد آیا کہ وہ ریسٹ ایریا کے واش بیسن پراپنی انگھوٹھیاں بھول گئی ہے۔

فیملی نے سیکٹر ون بیٹ نمبر23 کے پٹرولنگ آفیسر سہیل احمد اور ہارون قمر کو انگوٹھیوں کی گمشدگی اور اپنی پریشانی بارے بتایا جس پر پٹرولنگ آفیسرز کی طرف سے ڈی اپس پی مسرور علی کو اطلاع دی گئی جنہوں نے فون کرکے ریسٹ ایریا کے واش رومز مقفل کرا دئے۔

پٹرولنگ افسران پریشان فیملی کو لیکر جلالپور پیر والا ریسٹ ایریا پہنچے۔واش رومز کا تالا کھولا گیا تو ہیرے اور سونے کی انگوٹھیاں واش روم کے بیسن پر موجود تھیں۔

انگوٹھیاں خاتون کے حوالے کر دیں گئیں۔خاتون کے بھائی عاصم جلیل اور ریسٹ ایریا میں موجود افرادنے موٹروے پولیس کی بروقت مدد کرنے پر بے حد تعریف کی۔ایس پی سیکٹر کمانڈر ملتان رانا سرفراز ناصر نے دونوں افسران کوتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں