جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

موٹر وے پولیس نے مسافروں کو ان کے 49 لاکھ روپے واپس دلوا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: دوسرے شہر جانے والے مسافروں سے کرائے کی مد میں 49 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو کرایہ واپس دلوا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عید کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف موٹروے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، دوسرے شہر جانے والے مسافروں سے کرائے کی مد میں 49 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے، موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو کرایہ واپس دلوا دیا۔

آئی جی سلطان علی خواجہ نے بتایا کہ 49 لاکھ روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلایا گیا، ترجمان ویسٹ زون نے اس حوالے سے بتایا کہ 3943 پبلک سروس گاڑیاں جو زائد کرایہ وصول کرنے میں ملوث تھیں ان پرجرمانہ بھی عائد کیا گیا،

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق ان گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو اوور لوڈنگ میں ملوث پائی گئیں، اوور لوڈنگ کرنے پر15272 پبلک سروس گاڑیوں پر جرمانا کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں