بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پنجاب دھند کی لپیٹ میں، موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں دھند اور اسموگ میں اضافے کے باعث موٹر ویز کے مختلف شیکشنز ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےبیشترمیدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈالدیئے،، قومی شاہراہ پردھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، جس کے باعث موٹر ویز کے مختلف شیکشنز ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے۔

موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ ،ایم فورگوجرہ سے عبد الحکیم تک ، موٹروے ایم تھری لاہورسے جڑانوالہ اورفیض پورسےدرخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانےکیلئےبندکیاجاتا ہے، روڈیوزرززیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفرکرنے کو ترجیح دیں۔

ترجمان نے کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجےتک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

دوسری جانب راستے دھند لانے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، شیخوپورہ میں دھند کے باعث ہرن مینارانٹر چینج کے قریب متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں پانچ فراد زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافر وین، کاراور ٹرالر ٹکرانے سے چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پھول نگر میں مسافر وین ٹرالر سےٹکرا گئی تین افراد زخمی ہوئے۔

خیال رہے لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، آلودہ فضا میں سانس لینا انسانی صحت کیلئے خطرناک بن چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں