اکثر لوگ اپنی چیزیں خاص کر گاڑی کی چابی رکھ کر بھول جاتے ہیں، تاہم موٹروے سروس ایریا میں شہری اپنی بیوی کو ہی بھول کر چلتا بنا۔
ایم تھری موٹروے پولیس نے احسن اقدام کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے کراچی سفر کے دوران گمشدہ خاتون کو اس کے شوہر سے ملوادیا، ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ سفر کے دوران ایک فیملی جڑانوالہ سروس ایریا میں نماز کیلئے رکی تھی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ نماز کے بعد موٹروے سروس ایریا میں شہری نے بیوی کو بھول کردوبارہ سفرشروع کردیا
بےخیال میں مذکورہ مسافر نے اپنی بیوی کی غیرموجودگی کو محسوس کیے بغیر 20کلومیٹر کا سفر طے کرلیا، اس کے بعداچانک اسے یاد آیا کہ بیوی وہیں رہ گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ مسافر نے ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی تو موٹروے افسران نے پریشان حال خاتون کوڈھونڈ لیا، ضروری کاروائی کے بعد گمشدہ خاتون کو شوہر کے حوالے کردیا گیا۔