ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمران خان سیاسی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان بلاول بھٹو زرداری کیخلاف بات کرکے پانامہ کیس کے حوالے سے سیاسی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تبدیلی کسی کی انگلی اٹھنے سے نہیں عوام سے آتی ہے۔ جاوید ہاشمی اہم راز تو اب اگل رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میوزیم حیدر آباد میں قمرالزماں شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی کے کسی مدبرکے کہنے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

عمران خان کی زبان سیاسی اتحاد میں بڑی رکاوٹ ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی پہلے پی ٹی آئی میں بیٹھے ہوئے تھے،اب وہ راز اگل رہے ہیں، اس وقت سے راز چھپائے بیٹھے تھے اب بولنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایک صوبے کو دھاندلی کرکے الیکشن نہیں جیتنے دیں گے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ  لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہوگئی، زرداری کی سیاست بھی ختم ہوگئی۔ لیکن میں کہاتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

5تاریخ کو حیدرآباد دلہن کی طرح سجے گا،آپ دیکھیں گے کہ 5 تاریخ کو بلاول بھٹو حیدرآباد آئیں گے،اگر وہ لانگ مارچ کا کہیں گے تو آپ ہمیں راستوں پردیکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں