ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

انگلی کے اشارے پر حاصل کامیابی سازش تصور ہوگی، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد / کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی کامیابی سازش تصور کی جائے گی جبکہ صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن کرلیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست کریں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی کامیابی سازش تصور ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک طرف ہے اور عمران خان دوسری کھڑے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ پرویز رشید دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ مجرموں کی گردنوں تک پہنچ چکےہیں، چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وزراء کی طرف انگلیاں اٹھانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں کیونکہ مجرم خود کو بچانے کے لیے دوسروں کی طرف اشارے کرتا ہے۔

دریں اثنا حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے عمران خان پر طنز و تنقید کی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ کپتان جذبات میں آتے ہیں پھر یو ٹرن مار لیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں