جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن ہر صورت میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، ہمارے امیدواروں پر وفاداریاں بدلنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ن لیگ کے بعد اب پیپلزپارٹی کو توڑا جائے گا، اسی سلسلے میں پی پی پی امیدواروں پر وفاداریاں بدلنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ایسی خواہشیں رکھنے والے کسی بھول میں نہ رہیں، کسی کی اکیلے انتخابات لڑنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے، پی پی نہ تو پہلے کبھی ٹوٹی اور نہ اب ٹوٹے گی۔

- Advertisement -

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، الیکشن کمیشن سمیت دیگر ادارے اس موقع پر غیر جانبداری کو یقینی بنائیں اور شفاف انتخابات سے عوام کا اعتماد نہ اٹھنے دے، اگر عوام کا انتخابات سے اعتماد اٹھ گیا تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وقت نے پھر ہمیں آمریت کی باقیات کے مقابلے کا کردار سونپا ہے، قوم مطمئن رہے ،پیپلزپارٹی آمریت کی باقیات کا پہلے کی طرح بھرپور مقابلہ کرے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں