سکھر: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عزیربلوچ پیپلزپارٹی میں شامل تھا، بعد میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ لوگ پارٹیاں بدل لیتےہیں۔عزیربلوچ نے بھی راستہ بدل لیا.
انہوں نے کہا کہ عزیربلوچ کی گرفتاری سے کوئی کہانی بنائی جارہی ہے توکل تک سامنے آجائےگی۔ امیدہےجیسی غلطیاں ماضی میں کی گئیں آئندہ نہیں کی جائیں گی.
- Advertisement -
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں صرف تنقید کرنے اور کیڑے نہیں نکالنے کی بجائے اچھے کاموں کی تعریف کرنی چاہئیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک خالص سیاسی جماعت ہے جو عوام سے کبھی غداری نہیں کر سکتی۔